واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات آج(ہفتہ کو) فلوریڈا میں طے ہے۔