جمعرات,  07 مئی 2026ء
بجلی بلوں میں ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔

ریڈیو پاکستان نے موٹرویز خارجی پوائنٹس پر ریڈیو فیس کی تجویز دی ہے، موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دی کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے، حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے، ایف آئی اے نے پینشن اسکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیے گئے۔

قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا ہے۔۔

مزید خبریں