جمعرات,  07 مئی 2026ء
بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

مزید خبریں