جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
موجودہ سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے، فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، مجھے نوٹس ملا کہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہو جاؤں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کہا گیا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہوسکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکریٹری مذہبی امور موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے، میری وہاں رہائش ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا، اب بھی ہم پھر ہائی کورٹ جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے، سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے، فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔

مزید خبریں