جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے خواتین کے ناموں کی لسٹ تیارکر لی،دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پنجاب سے خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کی فہرست تیار کر لی جبکہ حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے جن ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے، ان میں تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیرغور ہیں۔

سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر ، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر ، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا ، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News