جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
9 مئی مقدمات ،عمران خان نےپولیس کیساتھ تعاون سے انکار کر دیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔پیر کو لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کیلئےراولپنڈی میں اڈیالہ جیل پہنچی لیکن بانی پی ٹی آئی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔

بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے متعدد پیغامات بھجوائے گئے لیکن وہ وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے ۔تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا ۔بعدازاں، تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے تفتیش کیے بغیر ہی واپس لاہور روانہ ہوگئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News