بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پارلیمانی وفود،اسمبلی افسران کےغیرملکی دوروں پر پابندی عائد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پرپابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں