هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی۔بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ اتوار بازار تک چلائی جائے گی، منصوبہ پبلک و پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہو گا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی، بس سروس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی نے کہا ہے کہ اس بس سروس سے بی آر ٹی پر رش کم ہو گا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔

مزید خبریں