اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔ مئی کے لیے کے الیکٹرک نے 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جون کے لیے کمپنی نے 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
اگر اس اضافے کی منظوری مل جاتی ہے تو صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست بھی نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ، جس کے بعد ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا
قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت مانگا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی ایف سی اے کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔