پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہتھک عزت کا قانونی نوٹس بھیجوا دیا۔نوٹس کے متن کےمطابق ایپکس کمیٹی میٹنگ میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کے جھوٹے دعوے پر سر عام معافی مانگیں بصورت دیگر 1000 ملین جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے انکے وکیل اسد جان درانی ایڈوکیٹ کے زریعے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوائے گئے ہتھک عزت کے نوٹس میں گورنر خیبرپختونخوا کے ایک ٹی وی پروگرام کا حوالہ دیا گیا ہے ۔