بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آ ئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ آ ئی ٹی پا رک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پا رک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آ ئی ٹی پارک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پار ک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آ ئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پا رک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آ ئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پا رک میں ریسٹ ہاوس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر24گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ پاک بھارت میچ کے لیےراولپنڈی میں آئی سی سی فین پارک کا قیام

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اوروزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات تیزکریں۔

مزید خبریں