اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 150 سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جو مکمل حالت میں موجود ہے، 44.6 ملین ڈالرز کی ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلام گھر ستھبی کی جانب سے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں اب تک مکمل حالت میں موجود 150 سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جسے ’ایپیکس‘ کا نام دیا گیا ہے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
سوتھبی کے مطابق، ایپیکس اب تک دریافت ہونے والے ڈائناسور کا تقریباً مکمل فوسل ہے، نیلامی سے قبل اس کی قیمت 4 سے 6 ملین ڈالرز کے درمیان تھی لیکن اسے فروخت کے تخمینے سے کہیں زیادہ ریکارڈ قیمت میں خریدا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قدیم ڈھانچے کو ہیج فنڈ کے کینتھ گرفن نامی ارب پتی شخص نے 44.6 ملین ڈالرز میں خرید کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر310 روپے تک گرنے کی پیشگوئی
خیال رہے کہ اس سے قبل 2020 میں ٹائرننوسورس ریکس نامی ڈائناسور کے ڈھانچے کی نیلامی مہنگی ترین تھی۔ اسے 31.8 ملین ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا۔