بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)خاور مانیکا نے دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلو نظر انداز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا، اپیلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دورانِ عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

درخواست میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا تھا۔

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئی تھیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید خبریں