جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ،بانی پی ٹی آئی کی ابھی رہائی ممکن نہیں ، فیصل واوڈا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین اور قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، اس کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو گی۔عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح والا کیس تو شرمناک کیس تھا، لاجک نہیں جیتے گی لاء جیتے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، یہ شرمناک کیس تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائیں یہ گھٹیا چیز ہے، کل آئین اور قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ آیا۔آزاد سینیٹر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئیں، مٹھائیاں کھا رہے تھے، آج بھی یہ خوش ہو رہے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا باہرآنے کا کوئی امکان نہیں، ابھی بہت سارے مراحل اور کیسز بھی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News