جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم ارشد سے 01 کلو 500 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم مسعود سے 570 گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم ممتاز سے 560گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم حفیظ سے 520گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارشد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News