جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
نیٹو نے پہلی مرتبہ چین کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دے دیا

 

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)نیٹو نے پہلی مرتبہ چین کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دے دیا، چین یوکرین کےخلاف روس کومدد فراہم کررہا ہے۔نیٹو کا 75 واں سمٹ واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہے، نیٹو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین یوکرین کےخلاف جنگ میں روس کو مدد فراہم کررہا ہے، نیٹو کا دفاعی اتحاد بیجنگ اور ان کے نظاماتی چیلنجز پر اپنا موقف سخت کرنے جارہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے یورپین ڈائریکٹر لیام ویزلے نے کہا کہ چین روس کی یوکرین پر جنگ میں مدد کر رہا ہے، امریکا اور یورپ اب چین پر اپنا موقف سخت رکھیں گےڈائریکٹر امریکی محکمہ خارجہ لیام ویزلے نے کہا کہ روس کے ساتھ امریکا مذاکرات نہیں کرے گا، مذاکرات روس اور یوکرین کے درمیان ہونے چاہئیں۔لیام ویزلے نے کہا کہ روس اور یوکرین کے مذاکرات میں امریکا سہولت کاربن سکتا ہے، مودی کے دورہ روس پر امریکا کو تحفظات ہیں، بھارت کو دوسرے ممالک سے سبق سیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News