اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
مصر، گاڑی دریامیں گرنے سے دولہا دلہن جاں بحق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں شادی کی تقریب میں جانے والی کئی گاڑیاں دریائے نیل میں گر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو نکالنے اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہا، دلہن اور دیگر مہمانوں کو شادی ہال لے کر جانے والی گاڑیاں اوورسپیڈ کے دوران توازن کھو دینے کے نتیجے میں دریائے نیل میں جا گریں۔

مزید پڑھیں: دولہے کو شادی میں دلہن کے سامنے نشہ کرنا مہنگا پڑ گیا

مزید خبریں