راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور افراد کے کوائف کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تھانہ جاتلی، چونترہ، کینٹ اور صدر واہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز میں 38 گھروں، 36دکانوں، 03 ہوٹلز اور143 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرناہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔