اسلام آباد (سدھیرکیانی) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی گلگت کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سینئر تنظیمی ساتھیوں اور ذمہ داران سے ملاقات اور اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، علامہ شیخ مرزا علی، ممبر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری اور نو منتخب ذمہ داران بھی موجود تھے۔