جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کے والدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کے والد، ذوالقرنین اقبال کے والد ، ثاقب سعید کے والد اور ریحان شیخ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔

دعائیہ تقریب سے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے والدین کے حقوق پر خوبصورت بیان فرمایا، تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کی سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، نائب صدور احتشام الحق، سید ظفر ہاشمی، جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی، سحرش قریشی، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری خالد چوہدری، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری ثناء اللہ گھمن، معروف اینکر منیزے جہانگیر، این پی سی کے سابق صدر انور رضا، علی رضا علوی، آر آئی یو جے کےصدر طارق علی ورک، سینئر نائب صدر آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے ندیم چوہدری، این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ،خالد گردیزی، جعفر علی بلتی، نوید احمد شیخ، عاصم جیلانی ،سینئر صحافیوں حافظ طاہر خلیل، سید محسن رضا، سردار شوکت محمود، شکیلہ جلیل، حامد حبیب، احمد منصور، امجد چوہدری، قربان ستی، خالد محمود ، عبدالمتین، سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر وفات پانے والوں کے عزیر و اقارب بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News