جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،کرایہ داری کوائف چیک کئے
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں،ہوٹلز، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اوسیدخالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے تھانہ چونترہ،چکری،کلرسیداں،، دھمیال،مندرہ، ریس کورس،جاتلی، ٹیکسلا اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز میں 196سے زائد گھروں، 65دکانوں، 06ہوٹلز،16کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور484سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں