جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتارکر لیا،ملزم سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمدہوئے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں