جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت 07 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت 07 ملزمان گرفتار، ساڑھے 04کلو سے زائدچرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم اُسامہ سے 01 کلو 620 گرام چرس، ملزم عبدالحکیم سے 540 گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزمہ عابدہ پروین سے 720 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم کامران سے 620 گرام چرس،ملزم قمر سے 10 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 610 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حبیب سے 530 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: صادق آباد پولیس کی کارروائی، مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News