پشاور (روشن پاکستان نیوز)پشاور میں الیکٹرانک سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاؤچ پر پابندی عائد کردی گئی اور اس کے علاوہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاؤچ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 21 سال سے کم عمر نوجوانوں کو فروخت کرنے بھی پابندی ہوگی۔
عوامی مقامات ، اور گاڑیوں پر ان اشیا کی تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے آس پاس ای سگریٹ بیچنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔