جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹ داغ دیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ شمالی اسرائیلی علاقے الجلیل اور مقبوضہ گولان کی پٹی کی طرف فائر کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد سے قریب اسرائیلی ٹاؤن میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کی ہے کہ دفاعی نظام نے درجنوں راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: جارج گیلوے کا غزہ جنگ پر جانبدرانہ رپورٹنگ کرنے والےمیڈیاہاؤسزاورصحافیوں کو انتباہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News