بدھ,  27 نومبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 10 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم عاطف سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم فرحان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم حارث سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، ملزم عبیدالرحمن سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم راشد سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم جنید سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم شہزاد سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم نصیر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں