جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آرپی او کی ہسپتال میں روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کی عیادت

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر پی او بابر سرفراز الپا کی بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی آمد،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اووارث خان اور دیگر افسران بھی آرپی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے،آر پی او راولپنڈی نے روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زخمیوں میں ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں عبدالستار خان، آپریٹر رضوان،ڈرائیوردلدار اورگن مین یاسر شامل ہیں،ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں کھلی کچہری کے انعقاد کے لیے سانٹھ انوالی جارہے تھے کہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

آر پی او بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کو زخمی افسران و جوانوں کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور شہریوں سے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News