هفته,  23 نومبر 2024ء
غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے 17 پاکستانی ریسکیو، 3 بھوک پیاس سے جاں بحق

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران سمندر میں پھنسے 17 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا جب کہ 3 بھوک اور پیاس کے باعث دم توڑ گئے۔

ڈی سی گوادر کا کہنا تھا کہ کشتی ٹوٹنے سے تمام پاکستانی ایرانی سرحد کے قریب سمندر میں ڈوب گئے۔ ماہی گیروں نے گمشدہ پاکستانیوں کو بازیاب کر کے واپس ایرانی سرحد پر چھوڑ دیا۔

ڈی سی گوادر کا مزید کہنا تھا کہ کشتی پر سوار 20 پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران کے راستے مسقط جانا چاہتے تھے۔ کھوئے ہوئے راستے کی وجہ سے پاکستانی کئی کئی دن بھوکے پیاسے رہے۔ مسافروں نے بتایا کہ کشتی میں سوار 3 افراد بھوک اور پیاس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں