جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ی کی واردات میں ملوث ملزم ابراہیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں