پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کریں گے، چاہے ویڈیو کسی گرفتاری یا بازیابی سے متعلق ہو۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی میں پابندی حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تنقید کے بعد لگائی گئی۔