هفته,  23 نومبر 2024ء
شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دبئی میں سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جو 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، فیڈریشن اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون نیک شگون ہے، انتظامی اور گورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی درجہ حرارت کو بامعنی مذاکرات سے ہی کم کیا جا سکتا ہے، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو جن بحرانوں کا شکار ہے اس سے نکال سکتی ہے۔جبکہ شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کو سب تسلیم اور قائل ہیں۔

مزید خبریں