هفته,  23 نومبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم ذوہیب سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم زوار خان سے01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سٹی پولیس نے ملزم نعمان سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم سلیمان سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم راشد سے01پستول 30 بور برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف ا لگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں