اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
پاکستان والی بال ٹیم ناقابل شکست، دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیدی،دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان والی بال ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے شکست دی، پاکستان کی جیت کا سکور 26-24، 25-19 اور 25-23 رہا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

مزید خبریں