اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
چونترہ پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ02ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چونترہ پولیس کی کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ02ساتھیوں سمیت گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی د وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں تنزیل عرف اسامہ ، ماجد اور مکمل خان شامل ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے چونترہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں