اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرے۔ لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو ہمیں تنگ نہ کریں۔
اسد قیصر نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ وہ بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔