اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کھسرے کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں ہیجڑوں کے گروپ نے شہری کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔ مارکٹائی کے بعد شہری سے باتھ روم کی صفائی بھی کرواتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو پنجاب کے کسی علاقے کی لگتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شہری جو بظاہر معزز لگتا ہے ہیجڑڑوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
ہیجڑوں کے گرو نے اپنے چیلوں کے ساتھ مل کرپہلے اس کی خوب درگت بنائی اور زخمی بھی کر دیا ۔
کافی دیر مارکٹائی جاری رہنے کے بعد گرو نے شہری سے کہا کہ اب تمہیں ہمارا باتھ روم دھونا ہوگا اور پھر اسے پکڑ کر باتھ روم میں لے جاتے ہیں اس دوران اس کی ساری قمیض پھٹ جاتی ہے ۔
باتھ روم میں لے جا کر اسے ایک ہیجڑا صفائی کرنے والا برش اور سرف پکڑا دیتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص باتھ روم دھونے لگ جاتا ہے اور تقریبا 15 سے 20 منٹ لگا کر وہ باتھ روم کو بالکل چمکا دیتا ہے ۔
یہی نہیں اس کے بعد بھی ہیجڑے برے القابات سے اس کی خوب آو بھگت کرتے ہیں،جس کے بعد ویڈیو ختم ہوجاتی ہے تاہم ویڈیو میں یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اگے کیا ہوا۔