هفته,  23 نومبر 2024ء
ایس آئی ایف سی آپریشنز میں آئی ایم ایف کو شفافیت کی یقین دہانی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت ہوگی۔ بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسی قسم کی مراعات یا ضمانت کی واپسی کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا۔ بریفنگ میں آئی ایم ایف کو ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو خراب نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے لیے شفافیت کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ بریفنگ میں آئی ایم ایف کو سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید خبریں