جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے02 نوسر باز گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائنز پولیس کی کاروائی، جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے02 نوسر باز گرفتار، 03لاکھ 15ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ استعمال کرنے والے02 نوسر بازمحمد شعبان اور علی حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 03لاکھ15ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوسر بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News