خواجہ آصف استعفیٰ دیں علی امین گنڈا پور اصلی وزیر اعلیٰ ہیں ، زرتاج گل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواجہ آصف استعفیٰ دیں،علی امین گنڈا پور اصلی وزیرعلیٰ ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اصلی ہے فارم 47 سے نہیں فارم 45 سے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ پی ڈیم حکومت والے انہیں مانتے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کررہاہے۔وفاق پر خیبر پختونخوا کے 18 سو ارب کے بقایاجات ہیں وہ کیوں نہیں دیئے جارہے ۔وفاق علی امین کو برداشت کرے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو بڑی مورثی سیاسی جماعتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کی خاطراپنےمنصب کےساتھ انصاف کرناچاہیے،زرتاج گل

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اپنے آپ کو تگڑا کہتا ہے تواستعفیٰ دیں اور ریحانہ ڈار کو سیٹ واپس کردیں ۔ سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار نے سیٹ بھاری اکثریت سے جیت لی تھی۔

مزید خبریں