هفته,  23 نومبر 2024ء
تشویشناک خبر ،بارش نہ ہونے سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موسمیاتی تبدیلیوں سے رواں سیزن گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، گزشتہ دو ماہ سے بارش نہ ہونے سے روالپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال کے علاقوں میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے خطہ پوٹھوار میں بارش نہ ہونے سے گندم کی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے، ملک بھر کے ایک تہائی حصہ کی گندم بارانی علاقوں میں کاشت ہوتی ہے۔ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق ان علاقوں میں نہری نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کی اشد ضرورت ہے۔ بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے سے ملک بھر میں گندم کی فصل پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، اگر ملک میں گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا تو مستقبل میں گندم درآمد کرنا پڑیگی۔

مزید خبریں