لاہور (روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ وکلا پر تشدد ایک سوچی سمجھی سازش ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری اشتیاق احمد خان نے کہا کہ ہم ان عدالتوں کو ماڈل ٹاؤن نہیںجانے دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ وکلاء پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، پرویز مشرف ہو یا کوئی اور آمر، انہیں گھر جانا پڑا۔سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری اشتیاق احمد خان کا بھی کہنا ہے کہ لاہور کے وکلاء متحد ہیں اور اس تقسیم کو برداشت نہیں کریں گے۔