اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گندم کی درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کابینہ سیکریٹری کامران علی افضل نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو معاملے کی تحقیقات کے لیے بلانے کی تردید کی۔
صحافی کی جانب سے کامران علی افضل سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں؟
کامران علی افضل نے جواب دیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آپ ایسی خبریں کیوں چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گندم سکینڈل پر میڈیا کا کردار مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو کہ بہت بری بات ہے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ملکی خزانے کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان کا تعین کون کرے گا؟
کامران علی افضل نے کہا کہ کمیٹی میں ٹی آر اوز میں اضافے کی وجہ سے کچھ وقت لیا گیا ہے۔