اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو شکست دے کر پاکستان اور جاپان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے بالترتیب 10 اور 10 پوائنٹس ہو گئے جس کی وجہ سے جاپان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔
بدھ کے روز، پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط دعویدار کے طور پر اپنی حیثیت کو ثابت کیا۔
پاکستان اپنا پانچواں پول میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان 2011 سے اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جب قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔