جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
تیررفتاری سے گاڑی چلانے والی خاتون کی موٹر وے پولیس افسران سے بدتمیزی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والی خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی کے واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق واقعہ آج کلر کہار کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس افسروں نے خاتون ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا تو خاتون آپے سے باہر ہو گئی، گاڑی میں سوار خواتین تکرار کے دوران موٹر وے پولیس افسران کو موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کے بغیر چلی گئیں، موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News