جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،03کلو کے قریب چرس، 20 لیٹر اور 01بوتل شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم آصف سے 01کلو350گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم معروف سے 560گرام چرس ،ملزم مجید سے 01بوتل شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم الیاس سے 560گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم بابر سے 520گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم احسان سے 10لیٹر شراب،ملزم عبدالرحمان سے 05لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News