هفته,  23 نومبر 2024ء
5 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کیلئے احکامات جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کےلیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کےلیے نشاندہی کرلی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کر رہے۔ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام مشتہر کردیے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ان افراد کے موبائل نمبر ایف بی آر اور اس کے علاقائی دفتر کے احکامات پر بحال ہوں گے۔ موبال فون سمز بندش کےلیے ایف بی آر کے آرڈر کی کاپی ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو بھجوا دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ ان افراد کے نام ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں۔

مزید خبریں