اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے کوٹ مومن ، ایم 14ہکلا سے یارک ، سوات ایکسپریس وے چکدرہ سے اسماعیلہ اور ہزارہ موٹروے شاہ مقصود سے جھاری کس تک دھند کی شدت میں کمی اور حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد ، سوات ایکسپریس وے، کرنل شیر خان سے اسماعیلہ اور ہزارہ موٹروے ، برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کے باعث بدستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں