اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز) 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایات پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز سے تجاویز طلب کرلی گئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے پیر تک تمام ججز سے تجاویز طلب کر لی ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی ججز کو بھجوا دی گئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو پیر تک اپنی تجاویز بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔