ایران کا اسرائیل کو جواب مہنگا پڑ گیا، امریکا اور برطانیہ نے نئی پابندیاں لگا دیں۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران میں سولہ افراد اور دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ایران کے زیر استعمال ڈرونز کے انجن بنائے۔
دوسری جانب برطانیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے سات ایرانی افراد اور چھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔