هفته,  23 نومبر 2024ء
کروڑوں روپے کی اوور بلنگ اور غبن، گیپکو کے 20 اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ (روشن پاکستان نیوز)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 20 افسران کو اوور بلنگ اور کروڑوں روپے کے غبن پر گرفتار کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ میں بجلی کے بلوں کی رقم قومی خزانے کی بجائے گیپکو افسران کی جیبوں میں جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے دوران تفتیش گیپکو کے 20 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں گیپکو کی ریونیو اور اکاؤنٹس برانچ کے افسران بھی شامل ہیں۔ گرفتار افسران میں گریڈ 17 کے 9 اور گریڈ 16 کے 11 شامل ہیں۔

گیپکو افسران کو انکوائری کے لیے ایف آئی اے تھانے بلایا گیا، انکوائری کے دوران تمام اہلکاروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں